سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلع سوات میں پاکستان کا سب سے بڑا دو روزہ سوات سائنس فیسٹول اپنے تمام تر رنگینیوں اور طلبائ وطالبات کے ایجادات کیساتھاختتام پذیر ہوگیا۔ فیسٹول کے دوسرے روز بھی مختلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ و طالبات نے سو سے زائد سائنسی سٹال لگائے۔جس کو دیکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے لوگ ائے ، جس میں اے این پی کے رہنما بشریٰ گوہر بھی شامل تھی،اس فیسٹیول میں تقریبا چھے ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے ان سٹالوں کادورہ کیا اور سکولوں کے بچوں کی سائنسی ایجادات دیکھ کر اس کو خوب سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ فیسٹیول کے آخر ی روز ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، ڈی سی سوات، اراکین اسمبلی اور مختلف شخصیات نے بھی فیسٹول کا دورہ کیا۔ فیسٹول کے اختتام پر بہترین سائنسی سٹال لگانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جن میں نوے فیصد انعامات سرکاری سکولوں کے طلبہ و طالبات نے جیتے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی ، سماجی اور حکومتی شخصیات نے فیسٹیول منعقد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان سے مطالبہ بھی کیا کہ اس قسم کے فیسٹیول کے انعقاد مسلسل منعقد کئے جائیں ، اس سے طلبائ کے پوشیدہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے ائیں گی جس ملک پر ائندہ کیلئے بہترین اور دور رس نتائج مرتب ہونگے۔
960 total views, 2 views today