سوات،سوات میں ڈینگی مریضوں میں مسلسل اضافہ ، مزید دو افراد ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے ہسپتال داخل ہوگئے ، سیدو شریف ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سوات میں ہفتہ کے روز مزید ڈینگی
کے دو کیسز رجسٹرڈ ہوئے ، دونوں کا تعلق امانکوٹ سے بتایا جاتا ہے، گزشتہ بیس دنوں کے دوران ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد پچیس تک پہنچ گئی ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتک اکیس افراد کو علاج کے بعد فارغ کیا جاچکا ہے جبکہ چار افراد بدستور زیر علاج ہے ۔
394 total views, no views today
Comments


