سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع سوات کے تحصیل چارباغ کے علاقہ توہا میں زمین میں دبایا گیا اسلحہ برامد، اسلحہ میں کلاشنکوف ، ہینڈگرنیڈ اور دیگر اسلحہ شامل ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق گاوں توہا میں کھیت کی کھدائی مقامی لوگ کررہے تھے ، دوران کھدائی کھیت سے دو کلاشنکوف، چار ہینڈ گرنیڈ، پانچ سو زائد گولے اور دیگر اسلحہ برامد ہوا،اسلحہ کے حوالے سے فوری طور پر سیکورٹی فورسز کو اگاہ کیا گیا، جنہوں نے علاقہ میں پہنچ کر اسلحہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا، واضح رہے کہ اس علاقہ سے مختلف وقتوں میں دفن شدہ اسلحہ برامد ہوتا ہے ، کیونکہ دہشت گردی کے دوران اس علاقہ میں کالعدم تحریک طالبان سوات نے اسلحہ زمین کھود کر دفن کیا تھا ۔
1,381 total views, 2 views today
Comments