الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سوات کی طرف سے ادارہ الخدمت مینگورہ میں متاثرین وزیرستان میں فوڈ پیکج تقسیم کی گئی پیکج میں آٹا، گھی، دال، چینی ،چائے اور دیگر اشیاء شامل تھے
اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع کے جنرل سیکرٹر حافظ اسرار احمد اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر ریاض احمد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت اپنے متاثرہ بھائیوں کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی متاثرہ بھائی خود کو تنہا نہ سمجھے انشاء اللہ ہم ہر ممکن مدد کریں گے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پی کے 80کے صدر حاجی حیات علی اور شباب ملی ضلع سوات کے صدر عبدالرحمان رشید بھی موجود تھے
558 total views, no views today
Comments


