سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن میں امن و امان کے ساتھ ساتھ فلا حی اور بحا لی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم عمل ہے۔انہی فلا حی سر گرمیوں کے ضمن میں ضلع سوات کے دور افتا دہ علا قے سخرہ ویلی میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن کی ہدایت پر پاک فوج کے زیرِ ا ہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں چھ ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔تین کا تعلق پاک آرمی او رتین کا سول سے تھا۔ جن میں سے میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، سول میڈیکل آفیسرز ,گائنی کا لوجسٹ نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں ۔ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران1197مردوں ،عورتوں اوربچو ں نے معائنہ کروایا۔ کیمپ میں صبح نوسے دوپہر پانچ بجے تک معائنہ اورمفت ادویات کی فراہمی جا ری رہی۔انکے علاوہ چار سوپچاس بچوں میں آرمی کی طرف سے کلر ز،کلر رنگ کتابیں،ٹوتھ برش،گیند اور بیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ا ہلیان علاقہ کے علاوہ ارد گرد کے تمام دیہا ت کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حا صل کیا۔ اہلیان علاقہ نے طبی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سر گرمیوں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتہا ئی مفید قرار دیا۔
1,553 total views, no views today



