مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)سمجھ میں نہیں آتا کے مٹہ ذاکر خان شہید ہسپتال کی سرکاری لیبارٹری کی نتائج ٹھیک ہے یا باہر پرائیویٹ لیبارٹری کی نتائج۔آفرین خان تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مٹہ بازار کے ملحقہ علاقے توتکے سے تعلق رکھنے والے آفرین کان کا کہنا تھا کہ مجھے پاوں اور پٹھوں میں دردکیوجہ سے تکلیف تھا تو میں مٹہ زاکر کان شہید ہسپتال آیا اور ڈاکٹر نے مجھے ٹیسٹ لکھا جو میں نے ہسپتال کے اندر سرکاری لیبارٹری پر کردیا ،واپس آکر داکٹر نے مجھے ادوایات بھی لکھے لیکن کچھ شکوک وشبہات کیوجہ سے میں نے یہی ٹیسٹ باہر پرائیویٹ لیبارٹری میں بھی کردیا جس کو دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ دونوں ٹیسٹ کے نتائج ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھے ۔ ہسپتال انتظامیہ اور ہیلیھ ڈیبارٹمنٹ سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے آفرین خان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرکے انسانیت کا ثبوت دیں اور معلوم کریں کہ کونسی لیبارٹری کی رزلٹ ٹھیک ہے اور جس لیبارٹری کی رزلٹ غلط ہے تو اس لیبارٹری کیخلاف قانونی کاروائی کرکے ختم کردیں ۔ کیونکہ اگر خدا نخواستہ مجھے ڈاکٹر نے جو ادوایات لکھے ہیں میں ان کو خرید کر استعمال کرتا اور مجھے کچھ ہوجاتا تو میرا ذمہ دار کون ہوتا۔انہوں نے ہسپتال انچارج سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھے تاکہ مستقبل میں کوئی ایسا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
1,232 total views, no views today



