مینگورہ میں ناقص پاپڑ کاکاروبار زورپکڑ گیا،گلی کوچوں میں فروخت ہونے والاپاپڑبچوں کو مختلف امراض میں مبتلا کرنے لگا ،حکام توجہ دیں،تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں ناقص پاپڑ کا کاروبار زورپکڑنے لگا ہے
یہاں پر جگہ جگہ پاپڑ کے کارخانہ کھل گئے ہیں جہاں سے شہر بھرکی دکانوں کو سپلائی کی جاتی ہے اورخصوصاََ گلی کوچوں کے دکاندارتو اس کاروبار میں دوقدم آگے ہیں ،ناقص میٹریل سے تیارکردہ یہ پاپڑ بچے دھڑادھڑا ستعمال کررہے ہیں جس کے نتیجے میں وہ پیٹ،معدے اورگلے کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں،ڈاکٹرو ں نے بھی یہاں پر فروخت ہونے والے پاپڑکو ناقص اورمضر صحت قراردیاہے مگر اس کے باوجود بھی یہاں پر کھلے عام اس کا کاروبار ہورہا ہے جبکہ ساتھ ساتھ اس کی فیکٹریاں چل رہی ہیں مگر تاحال کسی نے اس طرف توجہ دینے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ ناقص پاپڑ کایہ کاروبار روزپڑتاجارہا ہے،مقامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے غیرمعیاری اورمضرصحت پاپڑبنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے
530 total views, no views today


