چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے معذوروں میں چیک تقسیم کئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدمات شروع کردئے ہیں
، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوشل ویلفئیر کے طرف سے سوات کے معذور وں کے لئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ڈیڈ ک آفس میں منعقد کی گئی ، تقریب میں سوشل ویلفئیر سوات کے ڈائریکٹر حامید خان اور چائلڈ پروٹیکشن کے انچارج گورہر خان بھی موجود تھے ، چیئرمین ڈیڈک نے اس موقع پر 20 معذوروں میں چیک تقسیم کئے ، انہوں نے تاکید کی کہ سوات کے تمام تحصیلوں میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں کسی بھی معذور کی حق تلفی نہ ہوں اور ان کو باآسانی چیک مل سکے
561 total views, no views today
Comments


