چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان نے گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال سیدو شریف کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں داخل مریضوں کے عیادت بھی کی ۔اس موقع پر فضل حکیم خان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیدو شریف ہسپتال میں مریضوں کے خصوصی خیال رکھا جائے اور علاج میں کوئی کمی نہ رکھے جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اآفسران خود کو عوام کا خادم سمجھ کر کام کریں اور مسائل کے حل کو عبادت کے طور پر یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر کرتا ہوں عوامی خدمت کرنے میں مجھے سکون ملتا ہے۔عوام کیلئے دن رات حاضر ہوں جہاں بھی عوام کے ساتھ نہ انصافی ہوتووہ مجھ سے بر وقت رابطہ کریں تاکہ وقت پر انصاف مل سکیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں تاکہ عوام کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل میں کمی اجائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے عوام نے ہم پرجو اعتماد کا اظہارکیا ہے اس کو ہم قدر کے نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سوات کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اخر حد تک اپنا کوشش کرونگا ۔
1,598 total views, 2 views today