فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ انتہاء کو پہنچ گیا،بے گناہوں کا خون بہاجارہاہے،غزہ کے بے گناہ اورنہتے عوام پر اسرائیلی مظالم کے خلاف انصاف یوتھ ونگ کا احتجاجی مظاہرہ،جلسہ وجلوس،اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی
،عالم اسلام سے اسرائیل کوبے گناہ مسلمانوں کا خوب بہانے سے رواجائے،مظاہرین کا عالم اسلام سے مداخلت کرنے اور اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کی اپیل،گذشتہ روز مینگورہ میں انصاف یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین اورغزہ کے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے شرکاء ضلعی صدراصف شہزاد کی قیادت میں پلے کارڈ اوربینرزاٹھائے اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے اصف خان،ظفراللہ،عادل،سہیل اوردیگرمقررین نے کہا کہ اس وقت دنیابھرمیں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیل نے تو ظلم کی انتہاء کرتے ہوئے بے گناہ اورنہتے فلسطینیوں کے قتل عام شروع کردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہاکہ اسرائیل اپنی دہشتگرادانہ کارروائی کے دوران بچوں اورکوخواتین کو بھی نشانہ بنا رہا ہے جس میں سینکڑوں لوگ مارے جاتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ غزہ اورفلسطین میں اسرائیل کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے مگر اس پر پوری دنیا خاموش ہے جبکہ ہماری حکومت نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہواہے ،انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کا فوری حل نکالنے اوراسرائیل کا ہاتھ روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو مداخلت کرنی چاہئے اور اگر وہ بھی پس وپیش سے کام لے رہی ہے تو پھر مسلمانوں کو اپنے لئے الگ اقوام متحدہ بنانی چاہئے،اس موقع پر شرکاء نے حکومت اورعوام سے اسرائیلی مصنوعات سے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا
438 total views, no views today


