بریکوٹ ( ریاض احمدسے)سوات کے آئی ایچ پی کے ملازمین نے مستقل کرنے اور پانچ ماہ سے بند تنخو اہوں کے ادائیگی کا مطالبہ کردیا ۔وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے صوبے میں مختلف پراجیکٹس کے ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں مگر محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے آئی ایچ پی کے ملازمین کو نظر انداز کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے آئی ایچ پی کے ملازمینوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار آئی ایچ پی یونین ضلع سوات کے صدر مولانا شاہد اللہ نے بریکوٹ میں میڈیا سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر نائب صدر فضل آمین ،پریس سیکرٹری بابر اقبال ،جمشید ،حمید کے علاوہ دیگر عہدیدار ان بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ٹی پی کنٹرول ملازمین ،بلڈ ٹرانسفیکشن ملازمین ،ایچ آئی وی ملازمین بھی پراجیکٹس ملازمین ہیں کو مستقل کیا گیا ہے ۔انصاف کے اس دور میں ہمارے ساتھ بے انصافی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ایچ وی ملازمین مستقبل کے توانا پاکستان کے لئے مختلف مہلک بیماریوں کے خلاف اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور یہی ملازمین محکمہ صحت میں فرنٹ لائن کا کردار اداکررہی ہے ۔ان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ فوری طور پر آئی ایچ پی ملازمین کے ساتھ سوتلی ماں جیسا رویہ ترک کردیں اورا ن کو ان کا جائز حق دیا جائے ۔
1,898 total views, no views today



