سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ممبر صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم بلدیو کمار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہا کردیا، مزید پانچ ملزمان بھی بری، انسداد دہشت گردی کی عدالت بونیر نے شک کی بنائ پر مرکزی ملزم بلدیو کمار،ناظم عالم خان ،مختیار محمد ،سید جان ، اکبر علی اور بہروز کو رہا کرانے کے احکامات جاری کردیئے ۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر سورن سنگھ کو 23 اپریل 2016 کو بونیر میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا جس کے الزام میں بلدیو کمار سمیت چھ ملزموں کو گرفتارکیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایم پی اے سردار سورن سنگھ کو اپنے گھرکے سامنے قتل کیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی ۔
1,401 total views, 2 views today
Comments