سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی صدر و چیئرمین ڈیڈ ک سوات فضل حکیم خان اور جنرل سیکرٹری وایم پی اے عزیز اللہ گران کے زیر صدرات ڈیڈک آفس سوات میں 29اپریل مینار پاکستان لاہور جلسہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پی ٹی آئی ضلع سوات کے تمام کابینہ نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ضلع سوات سے ہزاروں کے تعداد میں کارکنان مینار پاکستان لاہور جلسے میں شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے عوام میں ایک نیا جنون پیدا کیا ہے اورہمیشہ عوام کی ووٹ کو احترام کے نظر سے دیکھا ہے جو مخالفین سے ازما یہ نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ اگردوسرے سیاسی جماعتیں سب ایک بھی ہو جائے مگر پھر بھی انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کی جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف پوری ملک میں کلین سویپ کریں گے اور پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین پاکستان تحریک انصاف کے روز بروز مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوئے ہیں کیونکہ پچھلے دور کے حکومتوں میں حکومت جب ختم ہونے کے قریب تھے تو ان کے لوگ اپنے پارٹیوں کو چھوڑتے تھے مگر اب صرف پاکستان تحریک انصاف کے حکومت ہے کہ اخری وقت میں بھی لوگ جوق درجوق عمران خان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن تحریک انصاف کے ورکرز گھر گھر جاکر عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں،سوات پاکستان تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ ہے اورانشاء اللہ رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ ٓایندہ عام انتخابات میں تمام سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگے۔
1,340 total views, no views today



