سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پختو ادبی کلتوری نڑیوالہ جرگہ کے زیر اہتمام پختونخوا ایوارڈز2018انعقاد کیا گیا ، جس میں پوزیشن ہولڈر ز شعراء اور ادیباء کو ایوارڈز سے نوازا گیا ، نسر میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے والے شاوزیر خاکی ، نظم میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حمید اقبال گل رنگزے ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے محمد ایوب ہاشمی ، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے گل رعنا ء تبسم شامل ہیں ، گذشتہ روز سعید اللہ خادم کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر عمر فاروق، جوان بخت اسیر ، خواجہ محمد خان ، روح الامین نایاب ، ڈاکٹر طاہر بوستان ، دریاب دولت خیل ، فیض علی صدف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعراء کرام معاشرے میں انکھوں اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں جو اپنے شعر و شاعری میں عوام کے مسائل اجاگر کرتے ہیں اور جوان نسل کو زندگی گزارنے کی ترغیب دیتے ہیں جس کی جنتی بھی داد رسی کی جائے کم ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم شعراء اور ادیب سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے کردار ادا کریں گے جس سے عوام کے مسائل اور جوان نسل کو اچھی اچھی پیغامات کی رسائی میں مدد کریں گے ، اس موقع جرگہ مشران نے کہا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جو اعزازیہ مل رہے ہم مطالبہ کرتے کہ اس خاص کر غریب شعراء کا خیال رکھا جائے، تقریب کے دوران سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، خپل کورماڈل سکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر فضل علی اور دیگر کو ایوارڈز سے نوازہ گیا ۔
1,638 total views, no views today



