سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )پاکستان مسلم لیگ ن سے یونین کونسل دنگرام کے ناظم عاصم خان اور انکے دوستوں نے 26 سالہ رفاقت ختم کردی، جمعہ کے روز اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے عاصم خان اور ان کے دوستوں کو سرخ ٹوپی پہنا دی ، جس سے پورے یونین کونسل میں باچاخانی کا نعرہ گونج اٹھا۔ عاصم خان اس سے قبل ن لیگ سے یونین کونسل کے ناظم کا الیکشن جیت چکے ہیں اور ان کا شمار امیر مقا م کے قریبی ساتھیوں میں تھا۔
2,316 total views, 2 views today
Comments