سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں سیاسی مداری ووٹ کی حصول کیلئے گھر گھر کا دروازہ کٹکھٹاتے ہیں مگر الیکشن کے بعد کسی قسم کی خبر نہیں لیتے ،گلی گرام،بٹورہ درہ کے عوام کو ہمیشہ ورغلایا گیا،موجودہ صوبائی حکومت بھی علاقہ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لائی،جدید دور میں جہاں ترقی یافتہ ممالک اپنے عوام کو سہولیات دینے کیلئے نت نئے تجربات کررہے ہیں مگر یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ہم ابھی تک پانی جیسی قدرتی نعمت کی حصول کیلئے احتجاج و منتیں کرتے ہیں ،سوات کے عوام اس بار نعروں و دعوؤں میں نہیں ائینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علاقہ بٹورہ میں ایک بڑی شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی دور میں عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا تھا انہیں خدمات کی بنیاد پر آج سوات کی عوام ریاستی دور کو یاد کرتے ہیں پچاس کی دہائی میں سوات سٹیٹ میں ایسے سکولوں اور سڑکوں کی جال بچھائی گئی تھی جن کا آج تصور کرنا بھی مشکل ہے ،سوات کی عوام اپنے ماضی کی ترقی اور موجودہ مشکلات کو مدنظر رکھ کر اس بار ووٹ کو درست طریقے سے استعمال کرکے اپنے والے نسل کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کریں،تقریب سے پی پی پی لوئر سوات کے صدر عرفان حیات چٹان،سیکرٹری اطلاعات مختار رضا خان ،دوست محمد خان، بخت شیر علی،فیروز خان عمر باچا ودیگر نے بھی خطاب کیا ، س موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے افراد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
1,682 total views, 2 views today
Comments