سوات میں مزید 2افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ،ضلع بھر میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعدادبڑھ کر37تک پہنچ گئی،،محکمہ صحت سوات کے ترجمان ڈاکٹر حیدر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مینگورہ شہر کے علاقے سخاچینا امانکوٹ میں مزید دو افراد 25سال کی زینب اور 12سال کے ادریس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے
ترجمان کے مطابق سوات میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر37تک پہنچ گئی ہے جن میں سے اکثریت تعداد علاقہ امانکوٹ کے محلہ سخا چینہ کی ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک سیدوشریف اسپتال میں 35 مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں سے29مریضوں کوکامیاب علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے جبکہ چار خواتین سمیت 6مریض اسپتال کے میڈیکل بی وارڈمیں زیر علاج ہیں
369 total views, no views today


