ایم سی بریکوٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایم سی او نور علی شاہ نے کہا ہے کہ میری اولین ترجیح بریکوٹ کے عوام کو ایم سی بریکوٹ کی طرف سے اولین ترجیح ہے ۔اس وقت سوات میں ڈینگی وائرس کی وبائی صورت حال اختیار کرلی ہے اور تحصیل بریکوٹ بھی ریڈ زون میں ہے
ایم سی بریکوٹ اس وقت ڈینگی وائرس کے خلاف اپنا مہم بھرپور انداز میں چلا رہا ہے ۔مسائل کے خاتمے میں عوام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ انجنئیر شرافت علی خان نے ساتھ اپنے پہلے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی علاقے کے لئے اہمیت کا حامل ہو تا ہے ۔یہ ادارہ جتنا مظبوط ہو تا ہے اتنا ہی علاقے کے لئے فلاح وبہبود کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچتے ہیں ۔علاقے میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی جہاں پر بھی گندگی کے ڈھیر موجود ہیں انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے ذبح خانہ تعمیر کریں گے اور ساتھ ساتھ غیر قانونی بس سٹاپوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔بعد میں پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ انجنئیر شرافت علی خان نے ایم سی او بریکوٹ کو یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ ایم سی بریکوٹ کے ساتھ ہمارا بھرپور تعاون رہے گا ۔ڈینگی وائر س کے بچاؤ میں عوامی شعور اجاگر کرنے اورفوگ سپرے میں تعاون رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی بریکوٹ تحصیل بریکوٹ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ہماری کوشش یہی ہے کہ ایم سی بریکوٹ کی ترقی میں ہم بھرپور کردار ادا کریں گے
428 total views, no views today


