عید الفطر کے امد پر ملاکنڈ ریجن میں سکیورٹی پر 15ہزار پولیس نفری تعینات، ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ، ڈی آئی جی ملاکنڈ عبداللہ خان ،ملاکنڈ ریجنل پولیس سربراہ عبداللہ خان نے جملہ اضلاع یعنی سوات، بونیر، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر اور چترال کے پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے عید کے آمد پر ذیل اقدامات کی ہیں
،یونیفارم پولیس اہلکاران کے ساتھ ساتھ سفید پرچات میں مسجدوں، بازاروں، بس اڈوں، ہوٹل سرائے، پلازوں، شاپنگ سینٹروں اور تفریحی مقامات میں پولیس جوانان اور لیڈیز پولیس تعینات کی ہیں،اہم مقامات کی سکیورٹی اور نگرانی کی خاطر Elite Force,RRF,QRFاور مقامی پولیس کے گشتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور کسی نا خوشگوار وقوعہ سے نمٹنے کے خاطر ہر وقت امداد، کارروائی کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار، چوکس ہیں،چاند رات کو ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،اہم شخصیات جو کہ عید کیلئے اپنے ابائی علاقہ تشریف فرما ہوتے ہیں، کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں،اہم شاہراہوں اور راستوں پر پولیس موبائل کے علاوہ پیدل گشت اور ناکہ بندیاں کی گئی ہیں،تمام مساجد، عید گاہ پر نماز عید کیلئے By Nameپولیس کے افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں،جن مساجد پر پولیس کی تعیناتی نہ ہو وہاں پر مسجد انتظامیہ اپنے بندے سکیورٹی ؍چیکنگ کیلئے مہیا کریں گے،مساجد و عید گاہ پر واک تروگیٹ ، Metal Dedactorکے ذریعے چیکنگ کا انتظام کیا گیا ہے ،عید کے روز اور عید کے تعطیلات کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تمام اضلاع میں مرتب کیاگیا ہے،تمام تفریحی مقامات، کالام، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، مہوڈھنڈ، کمبراٹ، کلاش میں ٹورسٹ کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،تمام تفریحی مقامات پر سیاحوں کی رہنمائی کیلئے خصوصی پولیست پوسٹ ؍ ہیلپ سنٹر بنائے گئے ہیں،پیر بابا، سیدو بابا، کے مزارات کار پارکنگ، سکیورٹی کے خاص انتظامات کی گئیں ہیں،تمام SDPOs,DPOsاور SHOsکو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مندرجہ بالا احکامات کی پوری پاسداری کرے۔ تاکہ کوئی نا خوشگوار وقوعہ رونما نہ ہونے نہ پائے، کسی کو کوئی مسئلہ یا تکلیف ہو یا شکایات کے صورت میں ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں
613 total views, no views today


