قومی وطن پارٹی پی کے پانچ مینگورہ سٹی کے ترجمان عنائت الرحمن تاجک نے میڈیا کوجاری ہونے والے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ تبدیلی کے دعویداروں نے نوجوانوں کے جذبات سے کھیل کھیلا ۔صوبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی الٹا صوبے کو مقروض اور انفراسٹرکچر کو تباہ کیا ۔پختون قوم کے نوجوان اب جان چکے ہیں کہ قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کوموجودہ بحران سے نکالے گی ۔اب وقت آگیا ہے کہ پختونوں کو عزت اور تحفظ کے لئے قومی وطن پارٹی کو آیندہ انتخابات میں کامیاب کراناہوگا ۔عنائت الرحمن تاجک نے کہاکہ اس سلسلے میں چار مئی کو پی کے پانچ کی ورکرز میٹنگ ہوگی ۔جس سے سکندر حیات شپر پاؤں خصوصی خطاب کریں گے ۔کارکن پارٹی کے صوبائی چیئر مین کا شدت سے انتظار کررہے ہیں ۔چیئرمین شوکت علی خان اور جنرل سیکرٹری انور اقبال بالے کے قیادت میں تاریخی استقبال کیلئے مینگورہ سٹی کے تمام یونین کونسلز میں کارکنوں سے رابطے مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
1,450 total views, no views today



