کبل ( تحصیل رپورٹر) اے این پی کے مرکزی رہنما خان نواب نے یوم مزدور کے منعقدہ تقریب سے کبل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو ان کا اصل مقام دے کر کامیابی ممکن ہے خدا گواہ ہے کہ جو اپنے لئے کرتے ہیں وہ اپنے مزدور کیلئے بھی کرتے ہیں میں ایک خدائی خدمتگار ہوں اور آخری دم تک خدائی خدمت گار رہوں گا کیونکہ باچا خان ایک خدائی خدمتگار تھا وہ ایک خاکسار بندہ تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش صوبائی اور قومی اسمبلی بھی نہیں بلکہ ایک کارکن کی حیثیت سے ہر کارکن اور مزدور کا خدمت کروں گا یہ میرے لئے بڑا اعزاز ہوگا ۔ منعقدہ تقریب میں AC کبل اسرار احمد ، تحصیل ناظم حاجی رحمت علی خان ، فضل حمید خان صدر کے پی کے مزدور یونین ، ابراہیم دیولئی ، DSPشیر رحمن خان ، نور زیب ، محمد خان ، عمر محمد ، سرور خٹک ، باور خان کے علاوہ علاقائی افراد ، صحافیوں ، شعراء ، رائٹرز ، کارپینٹر سمیت دیگر مختلف سوسائٹیز کے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب سے AC اسرار احمد ، فضل حمید ، عمر محمد ، ابراہیم دیولئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ مزدور کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آنا چاہئے مزدور سے زبردستی کوئی کام نہیں لینا چاہئے ۔ مزدور کو ان کا اصل مقام دینا چاہئے ۔ مقررین نے مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارخانوں میں ٹھیکیداری سسٹم نافذ ہوچکا ہے مزدور کے حقوق بحالی کرکے ٹھیکیداری نظام ختم کرنا چاہئے کیونکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے حکمران غریب اور محنت کشوں کی دشمن ہے ان کو کیا معلوم ہے یہ ملک مزدور ، محنت کشوں کی خون پسینے سے چل رہی ہے اس طبقہ پر نظر رکھنا چاہئے اس موقع پر مختلف شخصیات سیاسی وسماجی افراد صحافیوں ، رائٹرز ، شعراء کو ان کی صلاحیتوں پر ایوارڈز دئیے گئے ۔
2,541 total views, no views today



