سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )متحدہ مجلس عمل کے وکررز کنونشن کے لئے سوات سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر قاری محمود کے سربراہی میں قافلہ روانہ ہوگیا ، قافلے میں الحاج بخت زادہ میاں اور سوشل میڈیا کے انچارج قاسم شامیزئی بھی شامل تھے ، اس موقع پر جے یوآئی کے ضلعی صدر قاری محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کا ورکرز کنونشن تایخی ثابت ہوگا ، متحدہ مجلس عمل اور مولانا فضل الرحمن کے قیادت میں آئندہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریگی ، سوات متحد ہ مجلس عمل اور دینی جماعتوں کے بھرپور قوت موجود ہے ، آئندہ عام انتخابات میں ضلع بھر میں کلین سویپ کرینگے ۔
1,260 total views, no views today
Comments



