سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) گجر قومی تحریک کے صدرالحاج سردار شہزاد گجر اور ملک اقبال کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام سے ملاقات ، ملاقات کے دوران ملاکنڈ ڈویژن کے سڑکوں اور بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بحث مباحثہ کی گئی ، اس موقع پر الحاج سردار شہزاد گجر نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو بتایا کہ ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً کالام اور ملم جبہ روڈ کی حالت بہت خراب ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور چارسدہ ، پشاور پنجاب سے انے والے گجر قوم کے لوگ گرمیوں میں اپنے وطن واپس آتے ہیں تو ان کوکافی مشکلات کا سامناہوتا ہے کیونکہ وہ بڑے گاڑیوں میں اپنے مال مویشیوں کے ساتھ سوار ہوکر اپنے گھروں کو واپس آتے ہیں جس میں بوڑھے بزگ ، چھو ٹے بچے اور عورتیں شامل ہوتے ہیں جن کیلئے راستے میں باتھ روم ، ہوٹل وغیرہ کی سہولت نہیں ہوتا، اسکے علاوہ بیڑ بکریوں والے لوگ سڑک پر پیدل چلتے ہیں روڈ کی بدحالی کے وجہ ٹریفک جام ہوتا ہے جس کی وجہ سے تین گھنٹوں کاراستہ دس سے بارہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ سیاحوں کا بھی برا حال ہوتا ہے ،چونکہ کالام اور مالم جبہ سیاحتی علاقے ہیں لہٰذا اس کے سڑکیں جتنی جلد ہوسکے تعمیر کریں تو سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اور اپنے علاقوں کو واپس انے گجر قوم کو بھی آنے میں آسانی ہوگی، انہوں مزید کہا کہ بجلی کا بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے یہاں روزگار نہ کرنے کی برابر ہے ، جس پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے یقین دہانی کرائی اور این ایچ والوں کو کال کرکے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ سڑکوں پر کام تیز کرکے لوگوں مسائل حل کریں ، اس موقع پر ملاکند ڈوویژن کے تمام ڈپٹی کمشنر ز بھی موجود تھے ۔
1,690 total views, no views today