سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)محکمہ پولیس ضلع سوات میں تجربات کا سلسلہ بدستور جاری ، ٹرکوں کو شہر سے گزرنے پر پابندی عائد، بائی پاس سڑک پر سینکٹروں ٹرک اوورلوڈ ہونے سے ٹریفک جام جبکہ ڈرائیور کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق سوات میں محکمہ پولیس نے تجربات کا سلسلہ بدستورجاری رکھا ہو اہے، جمعرات کے روزنویکلے بائی پاس کے قریب ٹرکوں کو روکا گیا اور شہرانے پر پابندی عائد کردی ، جس سے ایک لمبی لائن بائی سڑک پر ٹرکوں کی لگ گئی، صبح سے لیکر شام تک ٹرک ایک سائیڈ پر کھڑے رہے جبکہ پولیس سے چالان بھی وصول کرتے رہے ، جو ٹرک مٹہ اور خوازہ خیلہ جارہے تھے ان کو بھی جانے نہیں دیا گیا، پابندی کی وجہ سے بائی پاس سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم جبکہ ڈرائیوروں کو شدید ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے طرف تاجر برادری بھی ٹریفک پولیس کی منت سماجت کرتی رہی، تاجر برادری کی شکایت پر بازار صدر عبدالرحیم کا ڈی پی او کیساتھ مذاکرات کے بعد شام پانچ بجے کے بعد سبزی لے جانے اور ٹرک اڈوں کو جانے والے ٹرکوں کو اجازت مل سکی۔
1,974 total views, 2 views today
Comments