شانگلہ (نوید احمد سے )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،مریم نواز 9مئی کو شانگلہ کا دورہ کریں گے الپورئی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 9مئی بروز بدھ شانگلہ کا دورہ کریں گے جس کے ہمراہ مریم نواز و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی ہوگی جبکہ میاں شہباز شریف کے دورے کے بھی امکان ہے ۔ الپوری میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ذرایع کے مطابق شانگلہ میں ذیر تعمیر منصوبوں کے افتتاحات بھی متوقع ہے ۔اس سلسلے میں بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کے افتاحات متوقع ہیں۔جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے یوسی وائز میٹینگز منعقد کیئے جارہے ہیں۔ادھر لیگی رہنماوں نے مرکزی قائدین کا دورہ مثبت اور اہم قرارد یا ہے اور خوشی کا اظہار کیا ہے ۔
1,460 total views, no views today
Comments



