مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )پاک فوج فیلڈ ٹو مٹہ کے زیر اہتمام مٹہ کی دور دراز علاقے چاڑما میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا کیمپ میں بڑی تعداد میں عوام نے شر کت کرکے اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھالیا پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی کیمپ میں ایم ایس مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سیلم کے قیادت میں دیگر ڈاکٹروں نے حصہ لیکر علاقے کی عوام کی مفت علاج معاینہ اور ادویات فراہم کی اس موقع پر پاک فوج کے کیپٹن وقاص اور دیگر نو جوان بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاک فوج فیلڈ ٹو مٹہ کے زیر اہتمام مٹہ تحصیل کے دور دارز علاقے چاڑما میں ایک فری میڈیکل کیمپ لگا یا جس میں علاقے کی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کیمپ میں ایم ایس مٹہ ہسپتال ڈاکٹر محمد سلیم کے قیادت میں ڈاکٹر لیاقت علی ڈاکٹر محمد نثار ڈاکٹر میاں صاحب جان ڈاکٹر حیات خان ڈاکٹرعبدالحمید اور دیگر نے شرکت کرکے مریضوں کی معائینہ اور علاج کی کیمپ میں علاقے کی 1300سوسے زیادہ مریضوں کو مفت علاج اور ادویات دی گئی مریضوں میں مرد خواتین اور بچے شامل تھے اس موقع پر علاقے کی عوام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا ہے اور تاحال یہاں پر قیام امن کیساتھ ساتھ دیگر عوامی فلاحی کاموں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اس دور دراز علاقے میں یہاں کی عوام کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے عوام کو صحت کی سہولت انکی دہلیز پر دی ہے جس ہم پاک فوج کے شکر گزار ہے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ادھر کیمپ کی موقع پر پاک فوج مٹہ کے کیپٹن وقاص اور دیگر جوان بھی موجود تھے جبکہ علاقے کی طرف سے حسین اوردیگر علاقہ معززین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے
1,618 total views, no views today



