سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈائیرکٹر جنرل ریسکیو 1122داکٹر خطیر احمد کے ہدایت پر دسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عمران خان کے زیر نگرانی میں ریسکیو 1122سوات کے ڈسٹرکٹ آفس میں انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا گیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی عمران خان کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز ہمارے معاشرے کے حقیقی ہیرو ہیں جوکہ اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی جان ومال کو بچاتے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنس آفیسر عمران خان فائر فائٹرز کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تمام فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر ریسکیو 1122کے فائر فائٹرز نے اپنے کرتب کا مظاہرہ کیا ۔
1,550 total views, no views today
Comments



