مٹہ (رحیم خان ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان بریگیڈئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ تبدیلی والوں کی وقت ختم ہوچکا اب دوبارہ نہیں ائینگے انہوں نے کہا کہ عوام کیساتھ جھوٹ بولنے والوں نے اپنے دور حکومت میں اپنے حکومتی کام تو دور کی بات ہے لیکن عوامی نیشنل پارٹی کے حکومت میں منظور کردہ منصوبوں کو بھی اپنے پانچ سال میں مکمل نہیں کی جس کا زندہ ثبوت عوامی نیشنل پارٹی کے باغڈھیرئی نہر ہے انہوں نے کہا کہ ناچ گانوں اور بنی گالہ میں خیالی پختونخوا بنانے سے تبدیلی نہیں اسکتی کرپشن کو ختم کرنے والوں اور انصاف عوام کو انکی دہلیز پر دینے والوں نے کرپشن میں ایسا ریکارڈ بنایاجس کی اس پہلے مثال نہیں ملتی عوام نے باچا خانی کیساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے نام نہاد تبدیلی والوں سے عوام کی ایک ایک پیسہ لیکر عوام پر خرچ کرینگے بھاگنے نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ نوخارہ میں ایک بڑی شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے تحصیل کونسل مٹہ کے ممبر خورشید علی خان عزیز الرحمان عطاء اللہ خان محمد اقبال خان سردار خان اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس وموقع پر تحصیل کونسل مٹہ کے اپوزیشن ممبر صلاح الدین خان مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان ساجد اقبال خان اور دئگر قائدین بھی موجود تھے جلسے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے سینکڑوں خاندانوں نے افرین خان عبدالقیوم خان سردار خان سلطان محمود اور دیگر کے قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ عوام نے نام نہاد تبدیلی لانے والوں کی جھوٹ پر مبنی تبدیلی کو دیکھ کر اب عوام دوبارہ کسی کی دوھوکے میں نہیں ایئنگے انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف عوام کی دہلیز پر دینے والوں اور کرپشن سے پاک معاشرے کو بنانے والوں نے صوبے میں کرپشن اور بے انصافی کی ایسے مثالیں قائم کی ہے جس کی مثال اس پہلے نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ جو حکومت اپنے پانچ سال میں ناچ گانوں اور بنی گالہ کی اخراجات کو پوری کرنے کیلئے پورے صوبے کو داوپر لگادیں وہ عوام کیاء ائندہ کیلئے کیا خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کشکول توڑنے والوں نے صوبے میں سود پر اتنی قرضے لئے ہیں کہ کشکول توڑنے کی بجائے ماوں کی گود میں شیر خوار بچوں کی بھی کشکول ہاتھوں میں دی ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے والوں کی اصل تبدیلی یہ ہے کہ اپنے پانچ سال حکومت میں ان لوگوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے حکومت مین منظور کردہ منصوبے جس پر ان لوگوں نے اپنے نام کی تختیاں بھی لگادی ہے یہ منصوبے مکمل نہیں کی ہے جس کا زندہ ثبوت عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت کا باغدھیرئی نہر سمیت دیگر منصوبے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر صوبے میں تبدیلی ائی ہے تو وہ صرف اور صرف وزیر اعلیٰ سمیت ناچ گانوں اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بے قابوں سود کو رائج کرنا اور پختون قوم کی عزتوں پگڑیاں بنی گالہ میں بے عزت کرنے میں ائی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں ان لوگوں کو بھاگنے نہیں دینگے اور عوامی کی پائی پائی کاحساب کرکے دم لیں گے ۔
1,215 total views, no views today



