سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سنٹرل ہسپتال سیدو شریف میں بحریہ دسترخوان کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ، دسترخوان میں 5ہزاربندوں کو روزانہ کی بنیاد پر مفت خوراک دیا جائے گا، گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کے مالک اور سوشل ایکٹویسٹ ملک ریاض نے سوات کے عوام کے لئے بحریہ دستر خوان کے نام سے سنٹرل ہسپتال سید وشریف میں دسترخوان لگا یا ، جس میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار بندوں کو مفت خوراک دیا جائیگا ، جس میں ہسپتال کے مریض ان کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین اور دیگر ایسے لوگ جو دو وقت کی روٹی بمشکل کھاتے ہیں وہی لوگ کھانا کائیں گے ، ا س سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں دسترخوان کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ، افتتا ح بدست ہسپتال کے ملازم کیا گیا ، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، چیف ایگزیکٹیو و پرنسپل سیدو میڈیکل کالج ڈاکٹر تاج محمد خان ،سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، چیف ارگنائزر غلام فاروق سمیت دیگرسینئر صحافیوں اور ہسپتال کے ملازمین نے شرکت کی ، اس موقع پر ریٹائرڈ بریگیڈئیر طاہر بٹ نے کہا کہ بحریہ دسترخوان مریضوں اور غریب لوگوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے لگایا گیا ہے اس سے ہر غریب مستفید ہوسکتا ہے کیونکہ روزانہ کے بنیاد پر پانچ ہزار لوگوں کو خوراک دینے کا بندوبست ہوگا ، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ اور چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحریہ دسترخوان لگانے پر ملک اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان کے اس اقدام سے غریبوں کو دووقت کا کھانا میسر ہوگا ،ایسے مخیر حضرات اگر آگے آئیں اور اپنے غریب طبقہ کے خدمت کریں تو بہت معاشرتی مسائل جو غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں کافی حد تک ہوجائیں گے ۔
1,722 total views, no views today



