سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آٹھ مئی کو سوات آئیں گے، سیدو شریف میں جلسے سے خطاب اور سوات امپوریم کا افتتاح کریں گے۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کے دورہ سوات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، وہ آٹھ مئی کو دو روزہ دورے پر سوات آئیں گئے۔ جاری کردہ پروگرام کے مطابق سید خورشید احمد شاہ آٹھ مئی کی شام فیض آباد روڈ سیدو شریف پر نئے شاپنگ مال سوات امپوریم کا افتتاح کریں گے جو سوات میں اپنی طرز کا سب سے بڑا اور منفرد سپر اسٹور ہے۔ ڈائریکٹر سوات امپوریم محمد تاج حمید خان میڈیا سے گفتگو میں دورہ سوات کے دوران سوات امپوریم آنے کی دعوت قبول کرنے پر سید خورشید احمد شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور بتایا سوات میں یہ پہلا شاپنگ مال ہے جہاں کیش اینڈ کیری سے لے کر گارمنٹس کے مشہور برانڈز، جوتے، کاسمیٹکس اور بہت کچھ ایک جگہ دستیاب ہے۔ سید خورشید احمد شاہ سوات امپوریم کے افتتاح کے بعد سوات پریس کلب کے عہدیداران اور سینئر صحافیوں سے ملاقات اور پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر شام چار بجے سوات پہنچیں گے اور فیض آباد روڈ پر سوات امپوریم کے بالمقابل پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما میاں گل شہریار امیر زیب کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل و ضلعی عہدیداران و کارکنوں نے خورشید شاہ کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ خورشید شاہ کے دورہ سوات کے دوران ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ کے صدر ہمایوں خان و دیگر صوبائی قیادت بھی ہو گی۔ خورشید شاہ رات چکدرہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نجم الدین خان کے پاس قیام کریں گے اور نو مئی کو دن گیارہ بجے نجم الدین خان کی میزبانی میں منعقدہ شمولیتی تقریب سے خطاب کریں گے۔
1,878 total views, 2 views today
Comments