سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)روزنامہ ہم عوام کے سات سال مکمل،صفحات بڑھانے اور اخبار کو مزید ترقی دینے کے حوالے سے پروقارتقریب کا انعقاد،ممبران قومی وصوبائی اسمبلی،وکلاء برادری،ضلع بھر سے صحافیوں،سیاسی وسماجی شخصیات،تاجروں،ٹرانسپورٹروں،اخبارفروشوں،مختلف سیاسی پارٹیوں سمیت دیگر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرتعدادمیں شرکت،سوات کے معروف روزنامے ہم عوام کے سات سال مکمل ہونے پر سوات پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان تھے ،اس موقع پرایم پی اے فضل حکیم خان ،ایم این اے سلیم الرحمان ،این اے 3سے متوقع امیدوارانجینئرعمرفاروق،تحصیل ناظم اکرام خان،شہزادعالم،رشید اقبال،غلا م فاروق،فضل رحیم خان ،پرویزعالم پاپااوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روزنامہ ہم عوام نے بہت کم وقت میں جو مقبولیت حاصل کی ہے وہ اس اخبار کی ٹیم کی بھرپورمحنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم عوام وقتاََ فوقتاََ علاقائی مسائل اور عوامی مشکلات کو اجاگر کرکے انہیں متعلقہ حکام سے سامنے لارہاہے جبکہ یہاں کے عوام کے بیشتر مسائل ہم عوام کی نشاندہی پر حل ہورہے ہیں جس پر اخبار کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم عوام سمیت سوات کے دیگر خبارات کے ساتھ صوبائی حکومت بھرپور تعاؤن کررہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اخبارات بھی حکومت کے ساتھ تعاؤن کرتے ہیں ہماری کمیوں کوسامنے لاتے اور مثبت تنقید کرتے ہیں جبکہ ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کی بہترکارکردگی کے بھی عوام کے سامنے لاتے ہیں،مستقبل میں بھی ہمارا تعاؤن جاری رہے گا ،انہوں نے کہاکہ صحافت ایک مشکل کام ہے مگر یہاں کے صحافی یہ مشکل کام انجام دے رہے ہیں اوراس دوران انہیں مختلف قسم کی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے انہوں نے کہاکہ چند سال قبل ہم نے جو پودالگایا تھا وہ یہاں کے لوگوں کے تعاؤن سے آج روزنامہ ہم عوام کی شکل میں ایک تناوردرخت بن چکاہے،انہوں نے کہاکہ روزنامہ ہم عوام صرف ایک اخبار ہی نہیں ایک تحریک بھی ہے جو عوامی مسائل کی نشاندہی اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں کرداراداکررہاہے۔
1,700 total views, no views today



