سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے علاقہ عالم گنج کی رہائشی بادشاہ زادہ نے کہا ہے کہ علاج معالج کے لئے ایوان صدر سے منظور شدہ مالی امداد سے تاحال محروم ہوں ،کوئی بھی عمل درآمد نہیں ہورہا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پشاور نے میڈیکل بورڈ کی روشنی میں کیا تھا کہ اپ کو سال 2017 / 2018 کے لئے پندرہ لاکھ روپئے اور پندرہ ہزار روپئے ماہانہ دی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ تاحال مریض اس سہولت سے محروم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایوان صدر سے باقاعدہ طور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کو ہدایت کی گئی تھی۔اور اس پر پشاور میں میڈیکل بورڈ بھی بیٹھ گیا تھا۔لیکن کوئی عملی کام نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ میں غریب ہوں اورایک مرتبہ پھر صدر پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ میں بیمار ہوں اور ہر سال میرے علاج پر لاکھوں روپئے خر چ ہوتے ہیں ۔میرے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ میں اپنا علاج کرسکو ۔صدر پاکستان میرے اس ہمدردانہ اپیل پر میرا مدد کریں۔ ڈائریکٹر یٹ جنرل ہیلتھ سروسز پشاور سے دس سال کے علاج کے لئے پیسے منظور ہوئے تھے۔پشاور ڈائریکٹریٹ سے منظوری چھٹی نمبر 2956 ۔۔مورخہ 5/8/2018 پر ہوا تھا۔انہوں مخیر حضرات اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اگر کوئی میرے تعاون کرنا چاہتے ہیں تو مندرہ ذیل موبائل نمبر 03454889187رابطہ کریں ۔
1,152 total views, no views today


