کانجو (سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر سعید خان کے قیادت میں کانجو سے کبل خیرآباد ٹانگی چینہ تک ریلی کا انعقاد جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سعید خان کو پی کے 7 کے لیے موزون امیدوار قراردے دیا،اس موقع پر شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل کانجو کے جنرل سیکرٹری راجہ علی، سینئر صدرِ فضل کر م چیئرمین دادا، عالمگیر خان، کاشف ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن میں پی کے 7 کا ٹکٹ سعید خان کا حق ہے انہوں نے پارٹی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور عمران خان کا ویژنملاکنڈ ڈویژن میں گھر گھرتک پہنچا یا ہے ۔سعید خان کا مقابلہ پی کے 7 میں مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے اگر پارٹی نے سعید خان کو ٹکٹ نہیں دیا تو بنی گالہ میں احتجاجی دھرنا دینگے. اس موقع پر سینئر نائب صدر سعید خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آنے والا وقت پھر سے پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کارکردگی کی بنیاد پر پھرے ملک میں کلین سویپ کرگی اور انشاء اللہ عمران خان ملک کے وزیراعظم ہو نگے آخر میں مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہونے والوں کو پارٹی کے ٹوپیاں پہنا دی۔
1,246 total views, no views today



