سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام )خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوکر ہی ملک کو بحرانوں اور اندھیروں سے نکال سکتے ہیں ، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو امن و امان کی بہتر صورت حال ،تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اس مقصد میں پوری طرح کامیاب رہی،آج ہم فخر سے کہتے ہیں کہ صوبے میں پائیدار امن قائم ہے اور عوام کو صحت اور تعلیم کے بہتر سہولیات مل رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چپریال گھڑئی مٹہ میں ایک عظیم الشان شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجتماع سے ضلعی کونسلر بہادر خان ،تحصیل کونسلر ،عادل خان ،پی ٹی آئی کے رہنماؤں ملک اختر علی خان ،سعید خان ،محمد عالم خان اور حاجی زمین خان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر اے این پی کے ممتاز اور اہم رہنماؤں سید حیدر علی،محمد حنیفہ،سردار علی،عثمان غنی ،حبیب اللہ ،ہدایت اللہ ،سعید احمد شاہ،انور شاہ ،میاں کریم بخش اور فضل نواب نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی سے تیس سالہ ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
1,592 total views, no views today



