بریکوٹ (ریاض احمد سے)پاکستان مسلم لیگ(ن)تحصیل بریکوٹ کے رہنما حاجی نواب باچا نے کہا ہے کے حلقہ پی کے 6کیلئے ضلعی کونسلر عجب خان ایک موزون امید وار ہے ان کی پارٹی کیلئے خدمات بھی نمایاں ہیں اور کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کے پاکستان مسلم لیگ (ن) عجب خان کو پی کے 6کا ٹکٹ دیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل بریکوٹ کے رہنما حاجی نواب باچا،ویلج کونسل نجیگرام ،ناو گئی صدر گوہر باچا،یوتھ صدر واجد علی باچا اور دیگر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستا مسلم لیگ (ن) تحصیل بریکوٹ کے صد ر عزیز اﷲ خان بدد اور ان کے فرزند عجب خان نے عوامی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہے ضلعی کونسلر عجب خان ایک باصلاحیت نوجوان ہے اور عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان ہے علاقے کے تمام نوجوان طبقہ عجب خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کے پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل بریکوٹ کے صد ر عزیز اﷲبدد کا علاقے کے خدمات بھی کسی پو شیدہ نہیں اور صوبائی مر کز ی اور ضلعی قیادت حلقہ پی کے 6کا ٹکٹ عجب خان کو دیگر کارکنوں کا دیر ینہ مطالبہ پورا کی جا ئے ۔
992 total views, no views today



