مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ضلع سوات کے امیر قاری محمود پاکستان پیپلز پارٹی مٹہ کے رہنماء سید اکبر خان جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ڈاکٹر امجد علی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے غریب کاشتکاروں کی زمینوں کو شاملات میں شامل کرنے اور چراگاہوں پر پابندی لگا کر وہ ظلم کیا جو اس سے پہلے کسی اور نے نہیں کیا انصاف اور غریبوں کی علمبرداروں نے غریب کاشتکاروں کی بچوں کی نوالہ سے چھین کر ظلم کی حد کردی غریب کاشتکاروں کی حق لیکر رہینگے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے وقت اگیا ہے کہ غریب عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر اتفاق کا مظاہرہ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ چوک میں مقامی کاشتکاروں کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے مقامی کاشتکاران ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری ماسٹرخان زمان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کی مقررین نے کہا کہ اس وقت انصاف اور غریبوں کی علمبرداروں نے غریب کاشتکاروں کی بچوں سے جینے کی حق لیکر ان بچوں کی منہ نولہ چھیننے کی کوشش کرکے ان غریب کاشتکاروں کی زمینوں کو شاملات میں شامل کرکے ظلم کی انتہا کردی ہے انہوں نے کہا کہ مال مویشی پالنا ان غریب کاشتکاروں کی کاروبا ر اور ذریعہ امدن ہے لیکن موجودہ صوبائی حکومت اور یہاں کی ذمہ داروں نے ان چراگاہوں پر پابندی لگا کر معاشی قتل شروع کیا ہے جو کسی بھی صورت برداشت کرنے کی قابل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ چار دنوں سے پشاور سے میں موجودتھے لیکن یہاں سے ایک بھی ممبر اور صوبائی وزیر نے اپنے ان غریبوں کی پاس جانے کی ہمت نہیں کی انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سورت میں ان غریب کاشتکاروں کیساتھ ظلم اور زیادتی نہیں ہونے دینگے اور پہلے کی طرح ان مقامی کاشتکاران کیساتھ دینگے اور شانہ بشانہ ہوکر رہینگے انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ ان لوگوں کی محاسبہ کریں جن لوگوں نے غریب کاشتکاروں سے ان کی ذریعہ امدن اور زمینیں چھیننے کی کوشش کی ہے دریں اثنا ء مقامی کاشتکاروں نے مٹہ چوک سے مٹہ پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی اور صوبائی حکومت کی خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مٹہ پریس کلب کے سامنے خصوصی دعا اور اظہا ر یکجہتی کی مظاہرے کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی
1,656 total views, no views today



