سوات ، سوات کے نواحی علاقہ منگلور گھڑی گاؤں میں رات کو بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے فرنیچر کی شوروم میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ سے لاکھوں کا نقصان، مقامی ذرائع کے مطابق گاؤں گھڑی میں چیک پوسٹ کے قریب سٹار فرنیچر کے شو روم میں اچانک بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی ، روغنی فرنیچر کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شوروم کو اپنے لپیٹ میں لے لیا،
شوروم میں موجود تمام فرنیچر جل کا خاکستر بن گیا ہے۔مقامی لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت آگ بجھانے کی بھی کوشش کی لیکن زیادہ اگ کی وجہ سے کوششیں بیکار رہیں،تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
508 total views, no views today
Comments


