خوازہ خیلہ، خوازہ خیلہ میں آسالہ کے مقام پر تیز رفتار ڈائنا نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ذیشان ولد امیر دوست خان سکنہ اسالہ موقع پر جا ن بحق ہوگیا ، جبکہ دوسرا جس کا نام منظور بتایا جا تا ہے کو شدید زخمی حالت میں سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، پولیس نے ڈائنا کو اپنے تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی،
دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے انور علی ولد باچا خان سکنہ کوز کلے خوازہ خیلہ کو تشدد کرکے قتل کردیا ، پولیس نے جائے واردات پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
429 total views, no views today
Comments


