سوات، سوات میں عید میں بھی ڈینگی مچھروں نے اپنے کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے، سیدو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید دوافراد کو ہسپتال میں لایا گیا ہے جس میں ڈینگی فیور کی تصدیق ہوچکی ہے، انتظامیہ کے مطابق افتاب علی ولد امیر واحد عمر اٹھارہ سال
اور گلا ب بی بی زوجہ محمد اصف عمر پچاس سال کو صبح کے وقت ہسپتال لائے گئے جہاں پر ان کی ٹیسٹ ہونے کے بعد ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کو اب تک چوالیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے دو افراد ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ باقی افرادکو علاج کے بعد فارغ کیا گیا ہے۔
402 total views, no views today
Comments


