سوات، سوات کے مرکزی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، چند منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا، ضلع کے مرکزی شہر مینگورہ کے بائی پاس روڈ ، بلوگرام چوک ، ائیر پورٹ روڈ ، کالام روڈ پر بہت بڑی تعداد میں گاڑیوں نظر ارہی ہے،تنگ سڑک اور بڑی تعداد میں گاڑیوں کی آمد کی وجہ سے فضاگھٹ ، دریائے سوات ک ایوب پل ، نیا بائی پاس، قمبر اور بلوگرام چوک میں سڑک بے ترتیب گاڑیوں کی وجہ سے بند ہوگئی ہے،
اور چند منٹ کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہورہا ہے، دوسری طرف ٹریفک پولیس بھی نہ ہونے کی برابر ہے، جو پولیس تعینات ہے وہ بھی سڑک کو کھولنے میں ناکام ہو چکی ہے، جس سے مقامی اور سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
440 total views, no views today
Comments


