کبل(تحصیل رپورٹر) جوق در جوق شمولیتوں کے بدولت سوات حلقہ پی کے 7عوامی نیشنل پارٹی کا گڑھ بن گیا ،علاقہ قلاگے میں درجنوں خاندانوں نے پی ٹی آئی سے ناطہ توڑ کر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا،آئندہ الیکشن میں سابق ایم پی اے وقار خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کے جوش و خروش میں زبردست اضافہ ہونے لگا اس حوالے قلاگے شامت پٹے میں بختیار کے رہائش گاہ پربھی ایک بڑی شمولیتی اجتماع منعقد ہوئی جہاں پر پی ٹی آئی کے سرگرم مشران و کارکنان خورشید،مسعود،عدالت خان،گل سزن،شیر محمد،اسحاق،صاحب ذادہ،فیاض خان،محمد ایاز ،سید نواب،محمد انور اور دیگر نے خاندانوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے وقار خان،ضلعی ڈپٹی جنرل سکریٹری ابراہیم دیولئی،رفیق ناز،انور،چاچا منجہ،نجات خان،فواد خان،اسد خان،حیدر علی،میاں گل،خورسید،بختیار اور دیگر مقررین نے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں تبدیلی اور 90دن میں نیا پاکستان بنانے والوں نے پانچ سالہ دور اقتدار میں ناقص پالیسیوں کے بدولت تمام اداروں کو مفلوج کر رکھ دیا ہے اور تبدیلی صرف ناچ گانوں ،دھرنوں اور انتشار کی سیاست تک مضحدود رہ گئی ہے کیونکہ صوبائی حکومت نے اے این پی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے علاوہ کوئی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ غیر آئینی طور پر وزارت عظمی کے خواب دیکھنے والے کپتان نے پختونوں کے ترقی کے بجائے صوبائی حکومت کے پانچ قیمتی سال دھرنوں اور نواز شریف کو ہٹانے میں گزاردئے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران پختون قوم کے ترقی کے دشمن ہیں جنہوں نے آئندہ الیکشن میں عوام کو دھوکہ دینے کے لئے قرض اتارنے کا نعرہ شروع کیا ہے حالانکہ پی ٹی آئی حکومت نے 200ارب سے زائد قرضہ سود پر لے کر بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے جس میں جماعت اسلامی بھی برابر کی شریک ہے کیونکہ دینی جماعتوں کا مقصد اسلام آباد جکا حصول ہے انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہوچکے ہیں جو حکمران پارٹیوں کو چھوڑ کر سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں کیونکہ اے این پی پختون قوم کی ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین و کارکنان نے ہر مشکل وقت میں جانوں کے نذرانے دے کر ملک وقوم کی حفاظت کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کا دور مثالی تھا جنہوں نے دہشت گردی اور دیگر مشکلات کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے ترقی کا سفر شروع کیاجو موجودہ صوبائی حکومت نے تباہ و برباد کردیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کا سن کر مختلف پارٹیوں کے سیاسی مداری سبز باغ دکھا کر ایک بار پھر لوگوں کو دھوکہ دینے کے لئے سرگرم ہوچکے ہیں لہذا پوری قوم اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے اپنا قیمتی ووٹ لالٹین کے حق میں استعمال کرکے مخالفین کو شرمناک شکست دینے کی تیاری کریں تاکہ ترقی کے سفر کو دوبارہ شروع کیا جاسکے آخر میں انہوں نے شامل ہونے والے ساتھیوں کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
1,488 total views, 2 views today