سوات( سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے دارالخلافہ سیدو شریف میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان تصادم، آٹھ افراد زخمی ، رفیق گروپ کے دو افراد انتہائی تشویشناک ، تفصیلات کے مطابق سوات کے دارالخلافہ سیدو شریف میں زمین کے تنازعے پر رحیم اور محمد رفیق گروپ کے درمیان خونی تصادم ، جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوئے رحیم نے 11افراد پر دعویداری کی ہے، جبکہ رفیق نے 5افراد پر دعویداری کی ہے ، اس سے پہلے بھی مختلف واقعات ہوئے ہیں ، جس کے وجہ سے کسی بھی وقت امن وامان کاخطرہ پیدا ہوسکتا ہے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والو ں اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوسکے، رفیق گروپ کے بھائی اور چچا انتہائی تشویشناک حالت میں ہے، آخری خبریں آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی، جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک گروپ کو پولیس کی آشیر باد حاصل ہے، اس سے پہلے بھی وہ اسی طرح کے واقعات کرچکے ہیں ، ۔
1,364 total views, 2 views today