سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)گجر قومی تحریک کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سرگرم کارکن الحاج شہزاد گجر کا لاہور میں جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امیر راشد سومرو اور نائب صدر قاری عثمان چیچی سے ملاقات ، ملاقات کے دوران پارٹی کے امور اور سوات میں ترقی کے حوالے سے بحث مباحثہ کیا گیا ، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام سند ھ کے امیر راشد سومرو نے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو ہاتھ میں کتاب اور قلم دو تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کردے ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر ذمہ داری اپنائیں اور پارٹی کو ترقی راہ گامزن کریں تاکہ آنے والے الیکشن میں بھاری منڈیٹ پر ووٹ حاصل کرکے پاکستانی عوام کے مسائل کا حل نکالیں ، انہوں نے کہا کہ ہم سواتی عوام کے ساتھ پورے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کا دل سے شکر گزار ہے کہ ہر موقع پر ہمارے جلسے جلوسوں کو کامیاب بنا دیتے ہیں اور ہمارے ہر مشن میں ہمارا پورا پورا ساتھ دیتا ہے اور آئندہ کیلئے بھی ہم ان سے امید رکھتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام کو کامیابی کی راہ پر گامزن کریں گے ، اس موقع پر گجر قومی تحریک کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سرگرم کارکن الحاج شہزاد گجر نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی کی ترقی اور خوشحال پاکستان بنانے کے لئے اپنی تمام تر وسائل بروئے کار لاؤنگا، ملاقات کے دوران انہوں نے جمعیت علمائے اسلام سند ھ کے امیر راشد سومرو اور دیگر عہدیداروں کو سوات آنے کی دعوت دی جس پر پارٹی مشران نے کہا کہ ہم ضرورسوات کا دورہ کریں گے ۔
1,698 total views, 4 views today