سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کا ڈرگ ایکٹ 2017کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دوسرے دن بھی جاری رہا، دوسرے دن ہسپتالوں میں مریضوں کا برا حال، دن بھر مریض ادویات کو ڈھونڈتے رہے ، حکومت اور میڈیکل سٹوروں پر اپنا غصہ نکالا۔ سوات کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسو سی ایشن کے صدر خواجہ رشید اقبال کی کال پر مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا ، احتجاجی مظاہرہ اور نشاط چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ، اس موقع پر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، ڈاکٹر خالد محمود ، عبدالعلی اشاء ، عبداللہ یوسفزئی ، اقبال حسین بالے اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیسٹوں کے مطالبات جائز ہے اور حکومت نے ان پر پانبدی لگاکر ہزاروں خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کررہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ اگرہمارے مطالبات حل نہ کئے گئے توعدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے ، انہوں نے مطالبات کے منظوری تک غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا اور آج پشاور کے جلسے میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔
صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پورے مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور احتجاجاً بند عوام کو شدید مشکلات کا سامنا عوام ادویات کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ایمرجنسی ادویات نہ ملنے پر لوگوں کی شدید رد عمل تفصیلات کے مطابق صوبے کی دیگر علاقوں کی طرح مٹہ بازار سمیت پوری مٹہ تحصیل میں تمام میڈیکل سٹور کو احتجاجاً بند ہونے سے عوام کو ادوایات ملنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مریض اپنے اپنے میڈسن کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے ادھر ہسپتالوں کی ایمرجنسی مریضوں کی بعض میڈیسن نہ ملنے سے ان مریضوں کو علاج میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ادھر عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹوروں کی بندش سے اس وقت انسانی جانوں کی ضائع ہونے کا خطرہ ہے ۔ اس موقع پر ضلعی کمیسٹ صدر خواجہ رشید، مٹہ صدر محمو ایوب ، عظمت علی خان نے بھی کمیسٹ ایسویسی ایشن سے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کا ہمارے مطالبات جب تک حل نہیں ہوتے تب تک ہڑتال جاری رہے گئی۔کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں تو اتنی ادویات پہلے سے نہیں ہے اسلئے حکومت عملی اقدامات اٹھا کر میڈیکل سٹور والوں کیساتھ سنجیدگی کیساتھ معاملات حل کریں کیونکہ میڈیکل سٹور اور صوبائی حکومت کی اس تازہ جنگ میں غریب عوام کی جانوں کو خطرہ ہے جو نہ میڈیکل سٹور والوں کو ہے اور نہ صوبائی حکومت کو ہے
2,088 total views, no views today



