سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی کونسلر نسیم اختر نے مسلم لیگ ن سے ضلعی کونسل کے اجلاس میں ہی مستعفیٰ ہوگئیں، کس اہم پارٹی میں شامل ہوگی، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ضلعی کونسل سوات کااجلاس میاندم میں ہوا، جس میں خواتین کیساتھ جاری ناروا سلوک اور ہتک امیز رویہ کیخلاف مسلم لیگ ن کے خاتون ضلعی کونسلر نسیم اختر نے استعفیٰ دیدیا ،خاتون کونسلر نسیم اختر نے کہا کہ ایک محکمہ خاتون اور ضلعی کونسلر کو گالی دیتے ہیں جبکہ ضلعی کونسل میری لئے اواز تک نہیں اٹھاسکتی ، پھر میں یہاں کیوں بیٹھی ہوں، انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کیلئے مجھ سے میرا بھائی ناراض تھا اس کا چہرہ میں کفن مین دیکھا ، جبکہ اج میری قربانیوں کا یہ صلہ مجھے دیا جارہا ہے، انہوں نے زبانی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا اور ضلعی کونسل کے اجلاس سے چلی گئی ۔
3,866 total views, no views today



