پشاپشاور، تہکال میں نامعلوم افراد نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں ایک کار میں سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت باپ نذر خان اور بیٹے الماس کی حیثیت سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ الماس نے پسند کی شادی کی تھی جس کی وجہ سے اس کا اپنی بیوی
کے والدین سے تنازع چل رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے میں لڑکی کے رشتے دار ملوث ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔
449 total views, no views today
Comments


