سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) جمعیت علمائے اسلام ضلع سوات کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اوراین اے اورپی کے ٹو کے متوقع امیدوار ڈاکٹر امیر زادہ خان نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست مولاناحبیب الرحمن مینگل کے سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اورملک دشمن عناصر ایک بارپھر ملک بالخصوص بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلناچاھتے ہیں اور اسی پس منظر میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی وسیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کوشہیدکیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ یہودی لابی جمعیت علمائے اسلام کواپنے راستے میں رکاوٹ سمجھتی ہے جس کے خلاف پہلے سے ہی میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ مہم جاری ہے اور اب جے یوآئی کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی گئی لیکن جمعیت علمائے اسلام انکے سامنے آہنی دیوار بن کررہے گی اورکسی قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں اورسازشوں سے مرعوب نھی ہوگی ڈاکٹرامیرزادہ خان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوء چیزنظرنھی آرہی اورسیکورٹی ادارے بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں پورا ملک بالخصوص صوبہ بلوچستان سیکورٹی رسک بن چکاہے جولمحہ فکریہ ہے انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ مولاناحبیب الرحمن مینگل کے سفاک اوردرندہ صفت قاتلوں کوفی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ کسی شرپسندکوقانون اپنے ہاتھ میں لینے کی جرات نہ ہو
1,674 total views, no views today



