سوات ( وقار سواتی سے ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی ، ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ، پی ٹی آئی کے صوبائی حکومت نے صوبے میں قانون ، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنا دی ہے اور موثر قانون سازی کے ذریعے ایک ایسے نظام کی بنیاد رکھ دی ہے جہاں پر ہر آمیر اور غریب دونو ں کا ایک جیسا احتساب ممکن ہوا،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے رہائش گاہ پرتحصیل کونسلروں کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے کارکردگی سے آج حکومت ختم ہوتے ہی پھر بھی عوام جوق درجوق پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرررہے ہیں اور یہ عوام کا پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اور دیانت قیادت پر اعتماد کا ااظہار ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حلقے سمیت سوات میں پی ٹی آئی کے صوبائی کے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، ملاقات کے دوران تحصیل کونسلروں کے وفد میں تحصیل کونسلر رفضل ربی ،محمد رحیم ،گوہر علی ،باچا ،قمر اور دیگر شامل تھے اس موقع پر تحصیل کونسلروں نے ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان کو آئندہ عام انتخابات میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا حلقہ پی کے آٹھ میں محب اللہ خان کو پوزیشن مضبوط ہے اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔
1,186 total views, no views today



