سوات، سابق گورنر خیبر پختونخواہ وبلوچستان پرنس میاں گل اورنگزیب 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے،ان کی نمازجنازہ ان کی رہائش سیدوشریف پر اداکی گئی ،نمازجنازہ میں وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ،ممبران اسمبلی اور سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ سول حکام نے شرکت کی،پرنس میاں گل اورنگزیب گزشتہ دو سال سے علیل تھے،
میاں گل اورنگزیب 1928 میں پیدا ہو ئے، انہوں نے 1948میں پاک فوج کے ایف ایف 11رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا،1956سے 1958تک مغربی پاکستان اسمبلی میں ریاست سوات کی نمائندگی کی، مارشل لاء کے اختتام پر 1962میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے، 1977میں ا یک دفعہ پھر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے ،1997کے جنرل الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تاہم ان کو اسے سال گورنر بلوچستان بنایا گیا ، اگست1999میں گورنر خیبرپختونخواہ تعینات کئے گئے ، ان کی میت کو ابائی علاقے سیدوشریف پہنچادیا گیا جہاں پر ان کی نمازجنازہ اداکی گئی اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ،ان کی رہائش گاہ پر صبح سے ہی فاتحہ خوانی کے لئے لوگوں کا تانتا بندھا رہا ، مرحوم میاں گل اورنگزیب نے سوگوران میں تین بیٹے سابق ایم این اے میاں گل عدنان اورنگزیب،سرجن ڈاکٹر محمو داورنگزیب اور بیرسٹر میاں گل حسن اور ایک بیٹی کوسوگوار چھوڑے ہیں ،بعدازاں ان کے جسدخاکی کو ان کے ابائی قبرستان سیدوشریف میں سپردخاک کردیا گیا ۔
554 total views, no views today


