مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام ) مینگورہ یوسی ملوک آبادمین روڈمیں پینے کاپانی کا بحران ماہ رمضان المبارک میں کر بلاکی یاد تازہ کیا۔ محلہ ملو ک آباد میں روز برورواٹر سپلائی اینڈسنیٹیشن سروسز سوات کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کی فراھمی میں شدید مشکلات کا سامنا ،مینگورہ یوسی ملوک آبادکے بیشتر محلہ جات میں پانی کی فراہمی کا مألہ ایک بار پھرشدید اختیار کر گیا ہے۔واٹر سپلائی اینڈسنیٹیشن سروسز سوات سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوک آبادمیں گذشتہ کئی برسوں سے پا نی کی سپلائی کا مسئلہ چلا آرہا ہے جو کہ پانی سپلائی اہلیان علاقہ کیلئے وبال جان بن چکا ہے۔اہلیان علاقہ نے پانی کی قلت کیوجہ سے گئی بارروڈوں پر نکلیں ہے۔ مگر کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔ لوگ دور دراز علاقوں سے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہے۔جو اہل علاقہ کے ساتھ سراسر ظلم ہے اور ناانصافی ہے علاقہ مشران نے کہا کہ ملوک آباد کے لاکھوں عوام کو درپیش پینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ علاقہ کے مشکلات میں کمی واقع ہو۔
1,344 total views, no views today



